نائن الیون : ہم نے قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے حد پار کی‘ امریکہ کا اعتراف

جنیوا (اے ایف پی) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت تشدد سے چشم پوشی نہیں کرسکتا تاہم اسکے ساتھ ہی اس نے یہ اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے 9/11 کے حملوں کے بعد اس حوالے سے لائن عبور کی۔ تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی 10 رکنی کمیٹی کے سامنے امریکی لیگل ایڈوائزر میری میکلوڈ نے کہا کہ امریکہ کو انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کے حوالے سے فخر ہے۔ وہ امریکہ اور دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی کا بھی دفاع کرتا ہے تاہم افسوس ہے کہ 9/11 کے حملوں کے بعد ہم نے اپنی ان اقدار پر بھی عمل نہیں کیا۔ ہم نے لائن عبور کی اور ہم اسکی ذمہ داری بھی لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات صدر اوباما کے حوالے سے کہی۔ انسانی حقوق کونسل میں امریکی سفیر کیتھ ہارپر نے کہا کہ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں ہمارے سمیت کوئی بھی قوم پرفیکٹ نہیں ہے۔ کمیٹی نے گوانتاناموبے کے حوالے سے سوالات کئے تھے۔ اسکے علاوہ 2000ءمیں عراق کی ابوغریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ کئے گئے سلوک کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔
امریکہ/ اعتراف

ای پیپر دی نیشن