”سوچ پر پابندی نہیں لگا سکتے“ چاند خوابوں، خیالوں میں کسی سے بھی شادی کرسکتا ہے: میرا کی والدہ

Nov 13, 2014

لاہور (کلچرل رپورٹر) پسرورکے رہائشی پستہ قد چاند کی طرف سے اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش پر میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ چاند کو بھی دوسرے شہریوں کی طرح حق حاصل ہے وہ اپنے خیالوں اور خوابوں میں کسی سے بھی شادی کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا میرا بیرون ملک ہے اور وہ ایک ہفتے کے بعد وطن واپس آئے گی۔
میرا کی والدہ

مزیدخبریں