ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ بڑا ہدف دینے کے باعث نیو زی لینڈ کا مورال ڈاؤن ہوا فاسٹ بالرز سمیت تمام گیند بازوں نے شاندار پر فارمنس دکھائی،،انہوں نے کہا کہ ٹیم کی جیت میں کرکٹ بورڈ کو بھی سراہنا چاہیےان کا کہنا تھا کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا نام عمران خان اور جاوید میانداد کے ساتھ لیا جائے گامیچ میں عمدہ پرفارمنس پیش کرنے پر مین آف دی میچ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی ٹیم کے باؤلر راحت علی کا کہنا تھا کہ باؤلنگ بہتر کرانے کے لیے کوچ وقار یونس نے بہت محنت کرائی نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مککلم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ہونے والی غلطیوں بہت سیکھا ہے تاہم ان غلطیوں کو دوسرے میچ میں نہیں دہرایا جائے گا مکلم کا کہنا تھا ،، باؤلرز نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا حالانکہ وکٹ اور حالات ساز گار نہیں تھے