افغان صدراشرف غنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے افغان صدر کا دورہ پاکستان ایک تاریخی سنگ میل

Nov 13, 2014 | 15:54

خبر نگار

اسلام اباد میں ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہاکہ رابن رافیل پاکستان کی دوست ہیںان کا جنوبی ایشیا اور پاکستان کےساتھ گہرا تعلق رہا ہےان کے خلاف ایف بی آئی کی تحقیقات امریکاکا اندرونی معاملہ ہےپاکستان کو اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیںانہوں نےبتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کل سے پاکستان کادو روزہ سرکاری دورہ کررہےہیںجس میں دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات اور سیکیورٹی سےمتعلق امورپربات چیت کی جائےگی ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کی گرفتاری کی خبریں بےبنیاد ہیں پاکستان اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دےگا ،دیگرممالک سےتوقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گےتسنیم اسلم نےکہا کہ پاکستان داعش سمیت تمام بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی مذمت کرتا ہےاور کے خلاف موثر کارروائی کر رہا ہےوزیراعظم کےدورہ چین سےمتعلق ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل روابط کا حصہ ہے،دورے کے دوران انیس معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیںایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان افغانستان اور یو این ایچ سی آر کے درمیان سہ فریقی معاہدہ دسمبر 2015 میں ختم ہو رہا ہے جس کے بعد افغان مہاجرین باعزت طور پر اپنے وطن واپس جا سکیں گے

مزیدخبریں