سپریم کورٹ نےچیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کےلیےحکومت کوچوبیس نومب تک آخری مہلت دے دیعدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ چوبیس نومبرتک تقرری نہ کی گئی تو قائم مقام الیکشن کمشنر کانوٹی فکیشن واپس لے لیں گے

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چیف الیکشن کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کیاٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نےعدالت کوبتایا کہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے مشاورت جاری ہےجلد ہی مشاورت مکمل کر لیےجائیں گےان کاکہناتھا کہ چیف الیکشن کمشنرکےلیے دو نام فائنل کر لیےگئےتھے لیکن انہوں نے معذرت کر لی تھیوزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملک سےباہرہیں ان کی وطن واپسی پر آئندہ ہفتے تک مشاورت کےبعد چیف الیکشن کمشنر کاتقرر کرلیا جائےگاجس پرعدالت نے حکومت کو چوبیس نومبر تک مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت بھی چوبیس نومبر تک ملتوی کر دی

ای پیپر دی نیشن