امریکا نے داخلی سیکیورٹی بہتر بنانے اور خطرناک کیمکل کی اسمگلنگ روکنے کے لئے پاکستان کو جدید گاڑیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر ساز و سامان فراہم کر دیا۔ امریکی سفیر کہتے ہیں پاکستانی افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری سے لڑ رہی ہیں

Nov 13, 2014 | 17:21

پاکستان میں امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا اور پاکستان کسٹمز حکام کیلئے اسی گاڑیاں، ایک سو ساٹھ بلٹ پروف جیکٹس، کیمکل اسکینرز، موبائل لیبارٹریز اور اندھیرے میں دیکھنے والے چشمے چیئرمین ایف بی آر کے حوالے کئے۔ اس سامان کی مدد سے کیمیکل اور بارودی سرنگوں کی نقل و حمل روکنے میں مدد ملے گی۔ اس  موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہادری سے لڑ رہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان کسٹمز کو مستحکم کرنے میں مدد دیں گے۔ اس سامان سے کیمکل کی اسمگلنگ اور دھماکا خیر مواد ناکارہ بنانے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا کہ گلوبل شیلڈ پروگرام کامیاب بنانے کیلئے عالمی مدد کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں