لاہور( سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 14 رکنی قومی ویمن اے کرکٹ ٹیم کپتان ناہیدہ خان کی قیادت میںگزشتہ روز لاہور سے کولمبو کے لئے روانہ ہوگئی ۔14رکنی اے ٹیم ناہیدہ خان، عمائمہ سہیل ،فریحہ محمود ،حافظہ امجد ،ثناءتائی ،کائنات حفیظ ،منیبا علی ،وکٹ کیپر سدرہ نواز ،ثناءگلزار ،نشہرا سندھو،سعدیہ یوسف ،ایمان انور ،کائنات امتیاز ،وحیدہ اختیار پر مشتمل ہے ۔جبکہ ٹیم کے کوچ طاہر محمود ،ٹرینر عجب گل خان ،مینجر مسز ناز عالم شیرازی ،فزیو تھراپسٹ کنیز رابعہ ہیں ۔قومی ویمن اے ٹیم 12سے24نومبر تک سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں حصہ لے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 16نومبر ،دوسرا ون ڈے میچ 18نومبر کو تیسرا ون ڈے میچ 20نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22نومبر ،دوسرا اور تیسرا میچ 24نومبر کو کھیلا جائے گا۔