آل سٹارز سیریز:وارن وارئیرز کے ہاتھوں سچن بلاسٹر کو دوسری شکست

ہیوسٹن(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آل سٹارز سیریزکے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں وارن وارئیرزنے سچن بلاسٹرزکو57 رنزسے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ وارن وارئیرزنے5 وکٹوں پر262 رنزکا مجموعہ بنایا۔ سنگاکارا نے30 گیندوں پر6 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے70رنزکی اننگزکھیلی۔ جاک کیلس نے45 ‘ پونٹنگ نے 41 رنزسکورکئے، لانس کلوزنرنے دووکٹ اڑائے۔ سچن بلاسٹرزکی ٹیم 8 وکٹوں پر205 رنزہی بناسکی،پولاک نے22 گیندوں پر55 رنزکی اننگزکھیلی، کپتان سچن ٹنڈولکرنے33 رنزسکورکئے۔ اینڈریو سائمنڈز نے 4 اورثقلین مشتاق نے2شکارکئے۔ آل سٹارکرکٹ سیریزکا تیسرا اورآخری میچ کل لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...