ڈپٹی ڈائریکڑ مدینہ سیف انور جبپہ سے خصوصی گفتگو

ڈپٹی ڈرایکٹریر حج مدینہ منورہ سیف انور جپہ نے حج 2015 کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جدہ ہوائی اڈے کے لئے آخری پرواز کے لئے حجاج کرام کو لے کر بسوں کے آخری بیڑے کی روانگی کے ساتھ، حج آپریشن 2015ء کو مکمل ہوا ڈپٹی ڈائریکٹریر حج مدینہ منورہ سیف انور جپہ نے حج 2015 کی مدینہ منورہ کہ حوالے سے تفصیل بتائی ہے، میں بھی اس حج آپریشن کا حصہ تھا جو ہم سب کی طرف سے بہت بہتر اور ایماندار کوششوں سے حجاج کرام کو بہترین سہولتوں کے ساتھ آرام دہ اور پرسکون یقینی بنانے کے لئے بنایا گیا تھا۔ وزارت مذہبی امور کہ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف وزیر مملکت پیر سید حسنات، سیکرٹری وزارت مذہبی امور، ڈائریکٹر جنرل حج ابو عاکف ڈائریکٹر مکہ مکرمہ، رافع شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر مدینہ منورہ سیف انور جبپہ اور تمام معاونین نے دینی فریضہ اورڈیوٹی کہ تمام امور پر ایماندرانہ اور خلوص سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں اپنی طرف سے سے حجاج کرام کی ہر ممکن خدمات سر انجام دیں جس کے لیے کیمونٹی نے ان خدمات کو سراہا، جبکہ سعودی عرب کی حکومت اور بادشاہ سلامت ملک سلمان بن عبد العزیز السعود کی طرف سے حج پر انتہائی شاندار انتظام اور ضیوف الرحمان کی خدمات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بہتر سے بہتر خدمات دی ہیں، جبکہ پورا سال حجاج کو بہتر سہولتوں کہ لیے حرمین شریفین کی شاندار توسیع اور حرمین ریلوے لائن اور بلٹ ٹرین جو تجرباتی طور پر شروع ہے مدینہ سے مکہ 320 کلو میٹر کی رفتار سے 90 منٹ میں سفر طے کرے گی، جبکہ حجاج کہ کوٹہ میں کٹوتی بھی ختم کر دی ہے اور اگلے سال سے 50 لاکھ حجاج فریضہ حج ادا کریں گے۔
جبکہ پاکستانی حجاج کو دن میں تین دفعہ گرما گرم کھانا پاکستانی ذائقہ کہ ساتھ ان کی رہائش میں دیا جاتا رہا جبکہ مکہ اور مدینہ اور مکہ میں اعلیٰ معیار کی عمارتوں میں دونوں شہروں حجاج کے قیام کی خدمات حاصل کی تھی اور مسجد نبوی کہ قریب ملحقہ عمارتوں میں حجاج کے 80 فیصد رہنے کی جگہ لی تھی مکہ، مدینہ اور جدہ ہوائی اڈے کے لئے2013ء ماڈل سے 2015ء ماڈل کی وی آئی پی بسوں کا اہتمام کیا گیا تھا جو بہت ہی مناسب داموں میں تھا قریبا 71000 سرکاری حج کوٹہ کے علاوہ اس آپریشن، میں تمام حجاج کے لئے پورے اطمینان کے لئے 100فیصد اس بات کا یقین کمال نہیں کیا جا سکتا وسائل کو دیکھتے ہوئے حکومت کی منصوبہ بندی کے مطابق حجاج کی خدمت کی تھی بہترین سروس دی ہے۔ اور انشااللہ ہر سال بہتر سے بہتر حج انتظامات کی کو شش ہوتی ہے اور جو خامیاں رہ جاتی ہیں اگلے سال ان میں بہتری لائی جا تی ہے ہم مکہ مکرمہ میں کرین حادثے اور منی بھگدڑ کے شہداء کے لئے دعا ہیں مکہ اور مدینہ میں پاکستان حج مشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے منی کہ حادثہ میں شہدا کے خاندانوں کے غم اور دکھ میں شریک ہیں اور دکھوں کا مدوا اللہ کرے گا اور حکومت
پا کستان اورسعودی حکومت اس غم شہدا کہ گھرانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں آخر میں سیف انور جپہ نے کہا کہ مجھے اپنے پیارے پاکستان پر فخر ہے کہ مجھے اس منصب پر تعینات کیا اورمیں ملک کہ ساتھ، حجاج کرام اور اس عظیم دینہ فریضہ کی خدمت کی سعادت صاصل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...