عراق (بی بی سی + رائٹرز) شمالی عراق میں شام کی سرحد کے پاس کرد فورسز اور یزیدی جنگجوو¿ں نے مشترکہ طور پر حملہ کر کے سنجار کے تقریباً پانچ گاو¿ں دولت اسلامیہ سے آزاد کروا لیے ہیں۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق کرد فورسز نے سنجار پر پوری طرح سے قبضہ کرنے لیے تازہ حملہ کیا ہے اور امریکی فضائیہ ان کی مدد کر رہی ہے۔ سنجار پر قبضہ کرنےکا مطلب یہ ہو گا کہ دولتِ اسلامیہ کا عراق میں اہم گڑھ موصل سے شام میں رقّا کا رابطہ منقطع ہو جائے گا۔ دولت اسلامیہ نے عراق کے شمالی علاقے سنجار پر گذشتہ برس قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد اس علاقے میں آباد یزیدی برادری کے لوگ پہاڑوں پر فرار ہوگئے تھے اور داعش نے بہت سی خواتین کو غلام بنا لیا تھا۔ کرد نیشنل سکیورٹی کاو¿نسل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن فری سنجار کا مقصد دولت اسلامیہ کو کمک پہنچانے والے راستے پر کنٹرول حاصل کرنا ہے تاکہ اس علاقے میں بفر زون قائم کیا جا سکے۔ یو ایس ہولوکاسٹ میموریل میوزیم کے ترجمان نے کہا داعش جنگجو اقلیتی فرقے یزیدی کی نسل کشی میں ملوث ہیں۔
کرد فورسز کی دولت اسلامیہ کے خلاف سنجار میں کارروائی‘ 5 دیہات چھڑا لئے
Nov 13, 2015