لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پنجاب انکلوسو ایجوکیشن پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے اس منصوبہ پر ایک ارب 20کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن اے میں پنجاب انکلو سو ایجوکیشن پراجیکٹ کے زیر اہتمام سپیشل ایجوکیشن کے ادارہ جات میں تشخیصی آلات فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔