-پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پی کے حکومت اور عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے

پشاور (آئی این پی)پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے تدریسی ہسپتالوں میں بورڈ آف گورنرز کے قیام کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے دائر کردہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور عمران خان کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔بورڈ آف گورنرز کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس یونس تھمیم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔صوبائی حکومت اور عمران خان کی جانب سے ایڈ ووکیٹ جنرل لطیف یوسف زئی عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو اْن کے بیانات پر آج عدالت میں طلب کیا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے رائے دی کہ اس کیس میں کئی آئینی اور قانونی نکات درپیش ہیں،لہذا اس کے لیئے فل بینچ تشکیل دیا جائے۔ فاضل بینچ نے کیس کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور انکی صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...