پی ایس67 ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی کے نور احمد بھرگڑی بھاری اکثریت سے کامیاب

میرپور خاص (آئی این پی ) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 67 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا‘ غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی پی کے امیدوار نور احمد بھرگڑی 52206 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حلقے میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ توقع کی جا رہی تھی اس حلقے سے مسلم لیگ (ف) اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ کیا جائیگا تاہم پیپلز پارٹی کے زاہد بھاگڑی نے 104 پولنگ اسٹیشن پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق 52206 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابلہ مسلم لیگ (ف) کے امیدوار غلام قادر منگریو صرف 6105ووٹ حاصل کر سکے۔ حلقے میں 104 پولنگ سٹیشن موجود ہیں جن میں 20کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ پی ایس 67 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار161 ہے۔ یہ سیٹ پیپلز پارٹی کے جمیل بھرگڑی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
پی ایس 67

ای پیپر دی نیشن