وانا (صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقہ نیلی کچھ سے اغوا ہونے والے 21 مزدور بازیاب کروا لیے گئے مزدور گومل زام ڈیم روڈ پر کام کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے 23 اکتوبر کو انہیں اغواءکر لیا تھا۔ 21 بازیاب مزدوروں کو پولیٹیکل کمپاﺅنڈ ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے نامعلوم افراد نے مزدوروں کو اسلحہ کے زور پر اغواءکر لیا تھا۔ مزدوروں کے اغواءکے معاملہ پر محسود قبائل اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان کئی جرگے بھی ہوئے گزشتہ رات اغواءہونے والے مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
مزدور بازیاب