چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر کل ہوگی

Nov 13, 2015

اسلام آباد(آئی این پی) ملک کے کسی حصے میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر (کل) ہفتہ کو ہوگی۔ صفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن نے کی۔ میڈیا سے گفتگو میں مفتی منیب الرحمن نے بتایا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، یکم صفرکل بروز ہفتہ ہوگی۔

مزیدخبریں