وزیراعظم نوازشریف کے نام لکھے گئے خط میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ منصوبے میں چھوٹے صوبوں کونظراندازکرنے اورایک مخصوص صوبے کوترجیح دینے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ خط میں کہاگیاہے کہ توانائی منصوبے بھی صرف پنجاب میں لگائے جارہے ہیں۔ کراچی اورحیدرآباد کے شاندازروڈ کے باوجود اضافی موٹروے بنایاجارہاہے۔ خورشید شاہ نے وزیراعظم سے اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تحفظات دور کرنےکامطالبہ کرتے ہوکہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل اُسی طرح ممکن بنائی جائے جیسا آل پارٹیز کانفرنس میں طے پایا تھا۔