کراچی(وقائع نگار) سندھ کابینہ کے فیصلے اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے حکم کو سابق وزراءاورپیپلز پارٹی کی طاقتور سیاسی شخصیات نے ہوا میں اڑادیا۔وزیر اعلیٰ کے حکم پر سابقہ وزراءاور دیگر شخصیات سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کے رابطہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو صاف انکار کردیا اور گاڑیاں واپس نہیں کیں۔سرکاری ملازمین کے مطابق 71 میں سے محض11 گاڑیاں واپس کی گئیں۔ جبکہ باقی گاڑیاں واپس نہیں لی جاسکیں۔ سابقہ وزراءمیں شرمیلا فاروقی‘ جاوید ناگوری‘ ساجد بھابھن سمیت متعدد طاقتور سیاسی شخصیات شامل ہیں۔کابینہ نے فوری طور پر گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا اور وزیر اعلیٰ نے 3 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور دیگر محکموںکے انتقامی سربراہان نے طاقتور شخصیات سے گاڑیاں واپس لینے کے حوالے سے اپنی بے بسی ظاہر کردی ہے گاڑیاںواپس نہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے سمیت سخت ایکشن لینے سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن مسلسل گریز کررہے ہیں۔
سرکاری گاڑیاں