پاک فوج کے جواں .... منیر جہلمی (جہلم)

جاں نثاران وطن اے صف شکن
قہر بن کر توڑ دے دشمن کے سارے جان و تن
اے مرے غازی جواں اے غازی ملتِ نشاں
سینہ تیرا آہنی ہے صف شکن تیری آذان
تجھ کو اب صد آفریں تک کہہ رہی ہے ہر صدا
جان بھی تجھ پر فدا ہے مال بھی تجھ پر فدا
راہ حق میں تو نکل پڑ اپنی شمشیریں لئے
خواب وہ کشمیر کا اور اس کی تعبیریں لئے
درس عبرت دے کچھ ایسا دشمنوں کو کاٹ دے
ہر طرف تو ظلمتوں کے بادلوں کو چھانٹ دے
تجھ پہ قرباں ہو رہی ہے سبز گُنبد کی ہَوا
سب محاذوں پر مجاہد تیری ہو گی برتری
تجھ پہ مولا کا کرم ہے تجھ پہ امداد علیؓ
ایک ہے قرآن تیرا ایک ہے تیرا خدا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...