سی پیک تقریب کی میزبانی میرے لئے اعزاز ہو گی: احسن خان

Nov 13, 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار ’’احسن خان‘‘ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی گوادر پورٹ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بننے جا رہی ہے۔ سی پیک کے تحت اس بندرگاہ کی باضابطہ افتتاحی تقریب آج ہو گی، وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف افتتاح کریں گے، سی پیک کے تحت ہونے والی اس تقریب کی میزبانی کے فرائض میں ادا کر رہا ہوں جس پر مجھے فخر ہے۔ میں سمجھتا ہوں یہ ایونٹ ایک تاریخ بننے جا رہا ہے جس کا فائدہ خطے کے تمام ممالک کو ہو گا۔

مزیدخبریں