لاہور (کلچرل رپورٹر) کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان اور قاضی آرٹ اینڈکلچرل فائونڈیشن کے زیراہتمام لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے ’’راک اینڈفوک میوزک ‘‘کے نام سے موسیقی کی تقریب الحمراہال میںہوئی جس کے مہمان خصوصی ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل کیپٹن رعطامحمدخان تھے۔اس موقع پرگلوکاروں نے اپنے فن کاجادوجگاکرمیلہ لوٹلیا۔تقریب میں کیپٹن رعطامحمدخان کوفن کے فروغ اورشاعری میں اعلیٰ خدمات پرایوارڈسے نوازگیا۔تقریب میںپرفارم کرنے والوں میں گلوکارہ فرح انور،مظہرراہی،عینی طاہرہ، دیباکرن، ایازخان، طاہرپرویزمہدی، اداکارہ نمرہ بٹ، بندیا، قدیرخان، ملک سبط حسن، ندیم شہزاد، ڈھول پلیئراریشمہ اور دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔ کیپٹن عطامحمدخان کاکہناتھاکہ لاہورآرٹس کونسل نے فن کے فروغ کیلئے کام کرنیوالی ثقافتی تنظمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کی فن کیلئے خدمات کوسراہا۔ تقریب کے منتظمین میں خاور قاضی اور حافظ اشفاق احمد شامل تھے۔