قومی چیئر لیڈرز چیمپئن شپ رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی چیئر لیڈرز چیمپئن شپ کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ۔لاہور بھر سے 30 سے زائد سکولوں کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انڈر 10 کیٹگری میں کیریژن اکیڈمی جونیئر سرور شہید روڈ نے 92 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اس کیٹگری میں ویژن گرائمر جبکہ سکاسڈل سکول نے تیسری پورزیشن حاصل کی۔ انڈر 14 کیٹگری میں یونیک سکول اور اے پی ایس مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے۔ سٹی سکول نے دوسری جبکہ الائیڈ سکول نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ انڈر 16 میں سلامت سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کریسنٹ سکول دوسرے اور سٹی سکول تیسرے نمبر پر رہا۔ اس موقع پر کیریژن اکیڈمی کے محمد فرقان نے ہیڈ سٹینڈ میں 19 منٹ کی شاندار پرفارمنس سے چیمپیئن شپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر تھے جنہوں نے فرزانہ زبیر بٹ، دانش مبارک اور نیشا چوہدری کے ساتھ ملکر کامیاب چیئر لیڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن