انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2017ء کیلئے کوالیفائی کرلیا

Nov 13, 2016

کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2017ء کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 295رنز بنائے ۔لائورن ونفیلڈ 51‘ہیتھر نائٹ 53‘نتالی سکائیور 51رنز بناکر نمایاں رہیں ۔سری لنکن ٹیم انگلش بائولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور 48.5اوورز میں173رنز بناکر آئو ٹ ہوگئی ۔اس فتح کے ساتھ ہی انگلش ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

مزیدخبریں