لاہور اور گوجرانوالہ بورڈز نے میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور + گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) میٹرک ضمنی امتحان 2016ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 29133 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 16140 امیدواران نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 55.40 فیصد رہا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے میٹرک ضمنی امتحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان گزشتہ صبح بورڈ کے چیئرمین پروفیسر محمد اسلم سیکھو نے پریس بریفنگ میں کیا جس میں ڈاکٹرمحمد تنویر ظفر کنٹرولر امتحانات اور ڈاکٹرمختار احمد سیکرٹری بورڈ کے علاوہ بورڈ کے دیگر افسران بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طور پر18169 امیدواران شامل ہوئے ۔ جس میں سے 9996کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر نتائج کا تناسب 55.02فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ (بوائز) میں بطور ریگولر07 اور پرائیویٹ 5659 امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں سے 05 اور3016 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب بالترتیب 71.43 اور53.30 فیصد رہا۔ ہومینٹیز گروپ (بوائز) میں بطور ریگولرصرف 02 اُمیدواران شامل امتحان ہوئے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے اس طرح کامیابی کا تناسب صفر رہاجبکہ اسی گروپ میں بطورپرائیویٹ 4782 امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں سے2720 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 56.88 فیصد رہا۔ سائنس گروپ( گرلز) میں بطور ریگولر 12 اور پرائیویٹ 3435 امیدوار شامل امتحان ہوئیں جن میں سے07 اور 2473 کامیاب قرار پائیں۔ کامیابی کا تناسب بالترتیب58.33 اور71.99 فیصد رہا۔ ہومینٹیز گروپ(گرلز) میں بطور ریگولر 03 اور پرائیویٹ4269 امیدوار شامل امتحان ہوئیں جن میں سیصرف01 اور1774 کامیاب قرار پائیں۔ کامیابی کا تناسب بالترتیب 33.33 اور 41.56 فیصد رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...