مسلم لیگ ن کی دانشمندی کے باعث ملک ٹکراؤ کی سیاست سے محفوظ رہا: مسلم لیگی رہنما

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن ورکرز اینڈ وکلاء آرگنائزیشن کی مرکزی صدر خواجہ محمود احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جانب کی منفی سیاست کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے بہتر ہوگا کہ تمام فریق سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ کا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا جن میں میاں غلام حسین شاہد، سردار خالد ملک، عبدالکریم آسی، جواد صدیقی، شہزاد انور، طیبہ فاروق، ایوب خان لودھی ایڈووکیٹ، وسیم بٹ ایڈووکیٹ نمایاں تھے سیمینار میں مقررین نے کہا کہ عمران خان اور ان کی تحریک انصاف نے معاشرے کو انتشار کی راہ دکھا دی ہے تاہم مسلم لیگ ن کی قیادت کی دانشمندی کے باعث ملک ٹکرائو کی سیاست سے محفوظ رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...