کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی آج بھی کراچی کی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان کے رہنما خالد مقبول کی سابق صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ پرویز مشرف‘ ڈاکٹر عشرت العباد اور مصطفی کمال بھی دبئی میں ہیں۔ خواجہ اظہارالحسن اور ڈاکٹر فاروق ستار دبئی کا چکر لگا آئے ہیں اب خالد مقبول صدیقی جا پہنچے ہیں۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے متحدہ پاکستان کی دبئی میں کوئی نہ کوئی کھچڑی ضرور پک رہی ہے۔ رہنما خواجہ اظہارالحسن پرویز مشرف سے پہلے ہی ملاقات کر آئے ہیں۔ فاروق ستار کی بھی پرویز مشرف سے ملاقات کی چہ مگوئیاں ہوئیں لیکن انہوں نے تردید کردی۔ متحدہ کے مطابق خالد مقبول صدیقی علاج کرانے گئے ہیں کسی سے ملنے نہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما بھی پرویز مشرف سے رابطے میں ہیں۔
دبئی: خالد مقبول کی مشرف سے ملاقات، ذرائع: مصطفی کمال کے رابطوں کی اطلاعات
Nov 13, 2016