شہباز شریف کیخلاف جہانگیر ترین کے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 28 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف دائر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے 30 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں ہوئی،جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی،جہانگیر ترین کے وکیل نے دعویٰ دائر کر رکھا ہے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بے بنیاد الزامات عائد کئے، الزام عائد کیا گیا کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...