کراچی(خصوصی رپورٹر)معروف مذہبی اسکالر وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلم حکمران امریکی مفادات کو ترک کرکے اپنے مفادات کو ترجیح دیں،نااہل حکمران امت مسلمہ کی حالت زار کاسب سے بڑا سبب ہے ، امریکا میں مسلمانوں کیخلاف منظم منصوبہ بندی کے تحت حالات بنائے جارہے ہیں، پوری دنیا کی اسلام دشمن قوتیں مجتمع ہوکر اسلام پسندوں کا خاتمہ چاہتی ہیں ، ڈونل ٹرمپ کے عزائم پوری دنیا کے کےلئے باعث تشویش ہیں،موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم میں جمع ہوکر مشترکہ جدوجہد کو فروغ دینا ہوگا، اکائیوں میں تقسیم نے امت مسلمہ کو جونقصان پہنچایا اس کا نتیجہ آج ہم بگھت رہے ہیں۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ امریکا میں مسلم خواتین کیخلاف وال چاکنگ اور نئے امریکی صدر کے عزائم پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امریکا اپنی لگائی ہوئی جنگ کی آگ میں جلنے والا ہے،مسلمانوں کیخلاف ڈونل ٹرمپ حکومت کی جانب سے کوئی بھی اقدام کیا گیا تو وہ عالمی امن کےلئے خطرہ ہوگا اور امریکا کے خلاف نفرت میںمزید اضافے کا باعث بنے گا،مسلم خواتین پر حملے اور وال چاکنگ کا مقصدامریکا میںمقیم پاکستانیوں بالخصوص امریکی مسلمانوں کو خوف زدہ کرنا ہے مسلم حکمرانوں کو باہم اتحا د کے ذریعے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کی آواز بننے کی ضرورت ہے مسلم حکمرانوں کی باہم چپقلش کدورتوں نے امت مسلمہ کو نقصانا پہنچایا ہے، ڈونل ٹرمپ کے بیانات اور اس کے صدر بننے سے امریکا کا اصل چہرہ کھل کر امت مسلمہ کے سامنے آچکاہے اب بھی اگر مسلم حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے توبہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔