ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت 2 افراد کے خلاف مقدمات

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ سید والا کے رہائشی عمران ولد نذیر کھرل ٹریکٹر ٹرالی پر اونچی آواز میں ڈیک لگا کر گانے سن رہے تھے جسے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ننکانہ مانانوالہ چوک سے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا علاوہ ازیں محلہ کمیٹی والی گلی ننکانہ کا رہائشی عدنان اپنی دوکان پر اونچی آواز میں ڈیک لگا کر گانے سن رہا تھا جسے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے پکڑ لیا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے دونوں افراد کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن