ملتان(آن لائن) ملتان میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ بجلی گھر میں پیش آیا، جہاں صبح کے وقت سکول جانے والے 3 بھائی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں 14 سالہ شہباز جاں بحق ہو گیا ۔