کرپشن ختم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں : چیئرمین نیب

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چودھری نے چین کے صوبے ہوبے کے انسداد بدعنوانی کے قومی بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ہوچن گن اور ڈی جی امور خارجہ آفس چن ہیولو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کسی بھی ملک کو کینسر کی طرح متاثر کرتی ہے۔ قومی احتساب بیورو کا قیام ایک اعلیٰ ادارہ کے طور پر ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کے تحت کام کر رہا ہے اورنیب کی موجودہ ٹیم کی کاوشوں سے کرپٹ عناصر سے 278 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔ نیب کی ٹیم نے کرپشن کے خاتمے کیلئے پوری لگن سے کام کیا ہے اورنیب پر شہریوں کیطرف سے اعتماد بڑھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...