اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے فراڈ کے مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پرڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویزالقادر میمن کی عدم حاضری پر فراڈ کرنے والے ملزم خالد محمودکے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کی گئی، درخواست گزار عمرانہ بابر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم خالد محمود نے خود کو سابق صدر پرویز مشرف کا دوست ظاہر کیا اور پلاٹ کے نام پر پیسے ہتھیائے اور امریکہ بھجوانے کا بھی جھانسہ دیا۔
مشرف کا نام لے کر فراڈ، مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 17نومبر تک ملتوی
Nov 13, 2016