علامہ اقبال کے شعر کا آہنگ، لہریں، او رزبا ن ایک کارنامہ ہیں، ڈاکٹر نعمان الحق

کراچی( کلچرل رپورٹر) علامہ اقبال کے شعری محاسن حیران کردیتے ہیں ان کے شعر کاآہنگ ،لہریں او رزبان ایک عجیب کارنامہ ہیں جنہیں ادا کرکے صوتی بازگشت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں کمال کی بحریں استعمال کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیراہتمام علامہ اقبال کی139 ویں سالگرہ کے حوالے سے مذاکرے میں ڈاکٹر نعمان الحق نے اقبال کی بازیافت پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مذاکرے سے اقبال کا تصور زندگی پرخطاب کرتے ہوئے پروفیسر سحر انصاری نے کہا کہ تحرک سے زندگی میں حرکت کا فلسفہ ملتا ہے انسان کا رخ زندگی سے تعلق اردو شاعری میں اقبال ے پہلے نہیں ملتا۔ انہوں نے مانگے کی زندگی نہیں بلکہ محال کو ممکن بنانے کو زندگی کا نام دیا ہے۔ اس دوران ڈاکٹر نعمان او رپروفیسر سحر انصاری نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ تقریب سے صدر انجمن ذوالقرنین جمیل‘ ڈاکٹر فاطمہ حسن و دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن