لاہور( کامرس رپورٹر) ایف بی آر ٹیکسوں میں اضافہ کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر خصوصی پلان تیار کرے،ریونیوہدف حاصل کرنے کیلئے ٹیکس کے نطام کو آسان بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر تاجر اور صنعت کار برادری کو ہراساں کرنے سے گریز کرے کیونکہ اسکی وجہ سے ٹیکس میں اضافہ کی بجائے کمی ہو جائے گی ، مختلف سیکٹرز پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے ، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکس کی شرح کم اور ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
ایف بی آر تاجروں اور صنعت کاروں کو ہراساں کرنے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے، شیخ محمد ابراہیم
Nov 13, 2016