ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کےنویں یوم تاسیس پرگرینڈ کنونشن کا فیصلہ کیا گیاہےجو سولہ نومبرکو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا.گرینڈ کنونشن سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گےاور کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے.کنونشن میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور بلدیاتی نمائندوں سمیت پارٹی رہنما اور ملک بھرسے آئی ایس ایف کے کارکن شرکت کریں گے.