پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ غلط فیصلہ: رہنما پی ٹی آئی

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے ترک صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی پی ٹی آئی رہنماءعبدالقیوم خان کنڈی نے مخالفت کردی اور بائیکاٹ کا فیصلہ کرنیوالی کور کمیٹی کو غیرآئینی قراردیتے ہوئے عمران خان کو خط لکھ دیا۔ اپنے ایک بیان میں عبدالقیوم خان کنڈی نے بتایاکہ بطور رکن پی ٹی آئی وہ غیرقانونی اورغیرآئینی کور کمیٹی کے پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن کے بائیکاٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں جہاں ترک صدر رجب طیب اردگان نے خطاب کرناہے۔ ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست اور اتحادی ہے۔ ہمیں داخلی سیاست کی وجہ سے ان کے دورے کومتنازعہ نہیں بناناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پہلے ہی صدر شی جن پنگ کے اہم منصوبے راہداری منصوبے سے متعلق متنازعہ بیانات دے کر چین سے اپنے لیے خیرسگالی کے جذبات کھوچکی ہے۔ خارجہ پالیسی کے معاملات پر ہم سب کو اکٹھے کھڑے ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن