کراچی (اسٹاف رپورٹر) برکاتی فائونڈیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی حاجی محمد رفیق پردیسی کی خصوصی ہدایت پر مدارس البرکات کے ناظم اعلیٰ مفتی وسیم ضیائی کی صدارت میں جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان شان انداز میں منانے کے لئے مرکز برکات اہلسنت، دارالعلوم برکاتیہ گلشن اقبال میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلعی ناظمین مولانااظہر قادری،مولانا اقبال قادری ، عبدالعلیم قادری ، مولانا آصف خان، مولانا شاہجہان ، مولانا دلاور کے علاوہ مولانا زاہد حسین ، فاروق قادری ، محمد مصدق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مفتی وسیم ضیائی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کا آغاز 20نومبر پیر بعد نماز ظہر پرچم کشائی سے کیا جائے گا ۔ بعد ازاں استقبال ربیع الاول
کانفرنس منعقد کی جائیگی جس کے مہمان خصوصی حاجی محمد رفیق پردیسی ہوں گے جبکہ 25نومبر ہفتہ صبح9 بجے سے12بجے تک بھینس کالونی جلوس میلاد النبی ﷺ جامعہ نظامیہ رحمانیہ مجید کالونی تا بھینس کالونی نکالا جائیگا ۔ جبکہ دوسرا جلوس 27 نومبر پیر دارالعلوم غوثیہ رضویہ صبح9بجے نکالا جائیگا جو بلدیہ ٹائون کی مرکزی شاہرائوں سے گزرتا ہوا واپس دارالعلوم غوثیہ رضویہ میں اختتام پذیر ہوگا۔