پہلی کلیکشن متعارف کراونے سے قبل بالکل نروس نہ تھی : صدف فواد

عنبرین فاطمہ

گزشتہ کئی برسوں سے فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں بہت سارے نئے ڈیزائنرز آئے جن کا کام منفرد تھا انہیں بے حد سراہا گیا ،لاہور اور کراچی سمیت پورے ملک میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے فیشن ڈیزائنرز پر خواتین کی ایک بڑی تعداد اعتماد کرتی ہے ۔سال بھر میں ہونے والے لاہور، کراچی ،اسلام آباد میں فیشن اور برائیڈل ویکس میں بھی اب تو نئے فیشن ڈیزائنرز کو اپنی کلیکشنز دکھانے اور لوگوں کو بتانے کا موقع میسر آنے لگا ہے کہ ہم کام کرنے کے لئے کتنا الگ وژن لیکر آئے ہیں۔جہاں اب تک ان شوز میں بہت سارے فیشن ڈیزائنرز لانچ ہوئے جو کہ آج نام اور مقام رکھتے ہیں وہیں اس بار لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک میں سپر سٹار ”فواد خان“ کی اہلیہ” صدف خان “ نے پہلی مرتبہ اپنی کلیکشن متعارف کروائی ۔فواد خان تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل ”ہمسفر“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھواان کا شمار ایسے فنکاروں میں ہوتا ہے جو پاکستان اوربھارت میںیکساں مقبولیت رکھتے ہیں ۔آج بڑے بڑے ڈائریکٹرز ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔ان کی اہلیہ” صدف خان “ چونکہ باقاعدہ اب فیشن ڈیزائنگ کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں بلکہ اپنی پہلی برائیڈل کلیکشن بھی متعارف کروا چکی ہیں لہذا ہم نے ان سے مختصر انٹرویو کیا جس میں ہونے والی باتیں کچھ یوں ہیں ۔صدف خان سے سوالات کے سلسلے کا آغاز ان کی متعارف کردہ پہلی کلیکشن سے ہوا انہوں نے کہا کہ میں برائیڈل بنانے والے دوسرے فیشن ڈیزائنرز کا کام بھی دیکھتی رہتی ہوں سب اپنی جگہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں بلکہ میںیوں کہوں گی کہ ہمارے ملک میں بہترین برائیڈل جوڑے بنانے والے فیشن ڈیزائنرز موجود ہیں ہر ایک کے کام کی اپنی انفرادیت ہے ۔میںنے بھی کوشش کی ہے کہ روٹین سے ہٹ برائیڈل ملبوسات متعارف کرواﺅں،میں نے اس کلیکشن میں ایسے رنگوں کا استعمال بھی کیا ہے عموماً آج کل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں میرے جوڑے بالکل بھی ہیوی نہیں تھے اور ایسے بھی نہ تھے کہ جنہیں صرف ریمپ کی حد تک ہی زیب تن کیا جا سکے ۔میں نے ایسے برائیڈل جوڑے تیار کئے جن کو ہر گھر کی خاتون زیب تن کر سکتی ہے بلکہ میں یوں کہوں گی کہ ہم نے کافی زیادہ تھری ڈی کام کیا ۔جیسا کہ میری پہلی کلیکشن تھی اس کے باوجود میں بالکل بھی نروس نہیں تھی میں بہت پر اعتماد تھی میر ی طاقت میرے شوہر ہیں جو ہر قدم پر میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں ۔عموماً ایسا ہوتا ہے کہ سٹار بیویاں جب دیکھتی ہیں کہ ان کا شوہر شہرت کے جھنڈے گاڑھ چکا ہے تو وہ کسی نہ کسی بزنس یا کام میں آجاتی ہے کیا یہی وجہ تو نہیں رہی آپ کی فیشن ڈیزائننگ میں آنے کی؟اس سوا ل کے جواب میں صدف خان کا کہنا تھا کہ ایسا بالکل نہیں ہے میرے شوہر کو اللہ نے عزت اور شہرت بخشی میں بہت خوش ہوں لیکن فواد خان جانتے ہیں کہ مجھے فیشن ڈیزائننگ کا شوق ہمیشہ سے ہی ہے ۔اب آکر میں نے باقاعدہ اس فیلڈ میں آنے کا فیصلہ کر لیا پہلی کلیکشن متعارف کروانے کی جہاں بہت زیادہ خوشی ہے وہاں بہت زیادہ اطمینان بھی ہے کہ میںاپنی پسند کی فیلڈ میں آگئی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میںان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں فیشن کے ٹرینڈز بہت ہی دلچسپ ہیں ہر طرح کا فیشن چل رہا ہے جہاں لمبی قمیضیں پہنی جا رہی ہیںوہیں چھوٹی قمیضیں بھی پہنی جا رہی ہیں یعنی ہر قسم کی جسامت رکھنے والی خواتین اپنی پسند کا فیشن کر سکتی ہیں ۔اب اس قسم کے فیشن ٹرینڈز نہیں ہیں کہ کوئی بھی اس سوچ میں پڑ جائے کہ میںموٹی ہوں تو کیسے اس فیشن کو اپناﺅں ،بلکہ اب تو پاکستان میںاس قسم کے فیشن ٹرینڈز چل رہے ہیں کہ ایک بار تو کوئی بھی خاتون سوچ میں پڑ جاتی ہے کہ کس فیشن ٹرینڈ کو فالو کیا جائے ۔خوشی اس چیز کی بھی ہے کہ آج خواتین فیشن کے معاملے میں پہلے سے کہیںزیادہ باشعور ہو چکی ہیں خصوصی طور پر فیشن کی دلداہ خواتین کو بہت اچھی طرح آگاہی ہوتی ہے کہ مارکیٹ میں کس فیشن ڈیزائنرنے کونسی کلیکشن متعارف کروائی ہے ۔جہاں تک میری پسند کے ملبوسات کی بات ہے تو مجھے ہمیشہ سے ہی سمپل ملبوسات پہننا اچھا لگتا ہے رنگوں میںمجھے پنک اور کالا بے حد پسند ہے ۔اس کے علاوہ میں یہاں اس چیز کا ذکر بھی کرنا چاہتی ہوں کہ میرے شوہر فواد خان کی فیشن سینس بہت اچھی ہے انہیں بہت اچھی طرح سے معلوم ہے کہ فیشن کیا ہوتا ہے اور اس کی اصل روح کیا ہے انہوں نے ہمیشہ ہی اپنے لئے زبردست اور ٹرینڈی ملبوسات کا انتخاب کیا ہے بلکہ یہ بھی بتانا چاہوں گی کہ میں بہت جلد مینز وئیر بھی بنانے جا رہی ہوں اس بار جب میں نے برائیڈل ویک میںاپنی کلیکشن متعارف کروائی تو اس میں فواد خان میرا ہی تیار کردہ کالا کُرتا زیب تن کر کے آئے تھے ۔صدف خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے سپر سٹار کی بیوی ہونا بہت اچھا لگتا ہے ،اکثر بیویاں اس بات سے چِڑ جاتی ہیں کہ لڑکیاںان کے شوہر کے ارد گرد جمع کیوں ہو جاتی ہیںیا اسے فون کیوں کرتی ہیں لیکن مجھے اچھا لگتا ہے جب فواد خان کے اردگرد جمع ہوتی ہیں مجھے کبھی جیلسی نہیںہوئی خوشی ہوتی ہے کہ اللہ نے میرے شوہر کو اتنی عزت بخشی ویسے بھی مجھے پتہ ہے اور اطمینان ہے کہ فواد خان میرے ہی تو ہیں جہاں بھی جائیں واپس تو میرے پاس ہی آنا ہے ۔صدف خان نے بتایا کہ میرے شوہر کو مجھے سفید رنگ میں بہت اچھے لگتے ہیں ،اگر ان کی پسند کا رنگ پوچھیں تو ان کو سفید اور نیلا رنگ بہت پسند ہے ۔ایک سوال کے جواب میں صدف خان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر آن سکرین ان تمام لڑکیوں کے ساتھ اچھے لگے جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا ماہرہ خان کا نام قابل ذکر ہے جن کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی بہت اچھی لگتی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر غصہ بہت کم کرتے ہیں بہت ہی سپورٹیو ہیں میرے گھر میں ہی میرا سٹوڈیو ہے لہذا وہ آتے جاتے چکر لگاتے رہتے ہیں کہ میںکیا کر رہی ہوںاور کس طرح کر رہی ہوں اور اپنی فیشن سینس کو استعمال کرتے ہوئے باقاعدہ مجھے مشورہ بھی دے دیتے ہیں اور میںان کے مشوروں کو فالو کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔آخر میں صدف کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ تو کسی کے ساتھ نہیں ہے لیکن کوشش رہے گی کہ اچھے سے اچھا کام کروں فیشن ڈیزائننگ میرا جنون ہے اور اس جنون کو کام کے زریعے ہی قائم رکھا جا سکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن