آئندہ 15سال میں 240 کھرب ڈالرز کی اشیا درآمد کرےنگے ،چینی وزارت خارجہ

Nov 13, 2017

بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی تخلیق پر مبنی ترقی ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے نئی قوت محرکہ لائے گی، آئندہ 15سال میں چین240 کھرب ڈالرز کی اشیا درآمد کرے گا ،20کھرب ڈالرز کے براہ راست غیرملکی سرمائے کا استعمال کرے گا،بیرون ممالک میں چینی سربیرون ملک چینی سرمایہ کاری20 کھرب ڈالرز تک جا پہنچے گی ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اپیک کی پچیسویں غیررسمی سربراہی کانفرنس میں متعدد رہنماوں نے چین کی ترقی کے مستقبل کو روشن قرار دیتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کے تحت بین الاقوامی معیشت کے بیورو سربراہ جانگ جون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ اجلاس میں مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے جس میں ایشیا و بحرالکاہلی علاقے میں کھلے پن پر مبنی ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا گیا ہے، اور اپیک کے تعاون کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔جانگ جون نے مزید کہا کہ چین پائیدار امن ، سلامتی،مشترکہ خوشحالی ، شراکت داری اور کھلے پن پر مبنی صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لیے مختلف فریقین کے ساتھ مل کر کوشش کرے گا۔
چینی وزارت خارجہ

مزیدخبریں