اوپن یونیورسٹی خواجہ سراﺅں کو مفت تعلیم دے رہی ہے: وائس چانسلر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علمی میدان میں تحقیق پر یقین رکھتی ہے۔ 3 سالوں میں 24 نیشنل ‘انٹرنیشل ریسرچ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور 100 کے قریب سیمینارز کرائے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ریجنل کیمپس گوجرانوالہ میں طلبہ و طالبات میں فری لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فاٹا ‘بلوچستان کے بچوں کیلئے میٹرک تک فری ایجوکیشن کا اعلان کیا اور خواجہ سراﺅں کے لئے بھی یونیورسٹی نے فری تعلیم کی سہولت مہیا کی۔ قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد انیس شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریجنل سروسز اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر عارف سلیم عارف ‘ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیسرز رانا طارق جاوید ‘پروفیسر لیوٹرز ‘ریوس پرسن بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...