لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز پتنگ بازی ہوتی رہی جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ پابندی کے باوجود اتوار کو چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ بعض مقامات پر پولیس پتنگ بازوں سے دیہاڑیاں لگاتی رہی ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرا یا اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس سے مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔