لاہور( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاست ایک فطری عمل ہے۔ جسے خود ساختہ مفروضو ں پر نہیں چلایا جاسکتا۔سکیورٹی اداروں کی سیاست میںمداخلت کا الزام تشویشناک ہے، انہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہئے، جس سے رائے عامہ غیر فطری طریقے سے خراب ہو۔تاریخ گواہ ہے کہ ایجنسیوں اور سٹیبلشمنٹ کے مہروں کو عوام نے ہمیشہ مسترد کیا۔الیکشن کمشن کراچی میں دوبارہ لسانی سیاست کرنے والوں کا نوٹس لے۔