قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ : فاٹا ‘ اسلام آباد کی ٹیمیں کامیاب

Nov 13, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے دوسرے دن فاٹا نے پشاور جبکہ اسلام آباد نے راولپنڈی کو ہر ادیا ۔ پشاور نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے ۔ اسرار اللہ اٹھائیس ‘محمد رضوان بائیس ‘نوید یاسین تیس ‘مصدق احمد اکیاون رنز بناکر نمایاں رہے َ۔ احمد جمال اور اسامہ میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔فاٹا نے ہدف چار وکٹوں پرپور ا کرلیا ۔ مختا ر احمد اکیس ‘اویس ضیاء پچاس ‘نوید ملک پانچ ‘خوشدل شاہ چوبیس رنز بناکرآئوٹ ہوئے ۔ حماد اعظم اڑتیس اور سہیل اختر گیارہ رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔اویس ضیاء کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر 175رنز بنائے ۔ شان مسعود نے 83‘نعمان انور تینتیس ‘سعد علی نے بائیس ‘زوہیب احمد نے اٹھارہ رنز بنائے ۔ محمد عباس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔راولپنڈی کی ٹیم پانچ وکٹوں پر 173رنز بناسکی ۔ عمر امین 56‘زین عباس تینتیس‘محمد نواز تینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔شان مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔

مزیدخبریں