لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ٹیم کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا، سپاٹ اور میچ فکسنگ میں پانچ پانچ سال کی سزا پوری کرنے والے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باولر محمد آصف کو کسی فرنچائز نے اپنے حصہ بنانے کی کوشش نہیں کی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی ڈرافٹنگ میں چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی6 فرنچائز کے مالکان سمیت سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، رمیز راجہ، معین خان، راشد لطیف،شعیب اختر، عاقب جاوید، بھی اپنی فرنچائزز کے ساتھ موجود تھے،اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی شریک تھے ۔ فرنچائزز کی جانب سے باری باری ہر کیٹیگری کے کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا۔ ڈرافٹس میں 291 انٹرنیشنل پلیئرز سمیت 501 پلیئرز دستیاب رہے۔ پلاٹینم کیٹگری میں اسلام آباد یونائیڈ نے جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی، کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن، لاہور قلندرز نے کرس لین، پشاور زلمی نے ڈیوائن براوو جبکہ جبکہ ملتان سلطانز نے عمران طاہر کا انتخاب کیا۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیشی پیسر مستفیض الرحمان کو منتخب کیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی کو چنا ، کراچی کنگز نے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز سٹار کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال جبکہ ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کو اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا۔گولڈ کیٹگری میں کراچی کنگز نے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے قومی آل راونڈر بلال آصف جبکہ ملتان سلطان نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ۔ سلور کٹیگری میںلاہور قلندرز نے رضا حسن اور سہیل اختر کو اسلام آباد نے سیم بلنگ اور ظفر گوہر کو پشاور زلمی نے سعد نسیم اورتیمور سلطان کو اور کوئٹہ کنگز نے رمیز راجہ جونیئر اور سعد علی کو خرید لیا۔ کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ویز اورپاکستان کے تابش خان کو ملتان سلطان نے سلور کیٹگری میں محمد عباس کو منتخب کیا۔ ایمرجنگ پلیئرز کی کیٹگری میں اسلام آباد یونائٹڈ نے صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت۔ کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر اورحسن محسن کوکوئٹہ گلیڈئیٹر نے سعود شکیل اور قومی انڈر نائنٹین ٹیم کے کپتان حسان خان کا انتخاب کیا۔ ملتان سلطان نے ایمرجنگ کیٹیگری میں آل راونڈر عبداللہ شفیق کا انتخاب کیا۔ پشاور زلمی نے ایمرجنگ کیٹیگری میں سمین گل کو خریدا۔ لاہور قلندرز نے غلام مدثر کو ایمرجنگ کیٹیگری میں برقرار رکھا۔ چار ٹیموں نے اپنے سپلیمنٹری کیٹگری کے حار چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندر نے ایک ایک نام اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے لینے کا اعلان کیا ہے جن کے نام بعد میں بتائے جائیں گے۔ لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں سری لنکن آل راونڈر اینجلیو میتھیوز، مچل میکلینگن اور گلریز صدف کو خرید لیا،اسلام آباد یونائیٹیڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں انگلینڈ کے اوپنگ بلے باز ایلکس ہیلز، فاسٹ باولر ڈیوڈ ویلی اور حسن خان کا انتخاب کیا۔کراچی کنگز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن ،کیوی سٹار کولن منرو اور سیف اللہ بنگش کا انتخاب کیا۔کوئٹہ گلیڈئیٹر نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں انگلینڈ کے جارحانہ مزاج اوپنگ بلے باز جیسن روئے افغانستان کے سپنر راشد خان اور محمد اعظم خان کا انتخاب کیا۔ پشاور زلمی نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بیٹسمین آندرے فلیچر، ایون لوئس کا انتخاب کر لیاملتان سلطانز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں ہارڈس ولجوئن اور عمر گل کا انتخاب کیا۔