سوات (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں کونسی تبدیلی لائی گئی عمران نیازی یوتھ کو ورغلانے کی کوشش نہ کریں۔ سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ تحریک فساد کا کام صرف فساد کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران پاکستانی یوتھ کو سیڑھی بنا کر اپنے خوابوں کی تکمیل چاہتے ہیں جبکہ میاں نوازشریف کہتے ہیں کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ امیر مقام نے بتایا کہ نیازی صاحب کہتے ہیں کہ ناروے کے وزیراعظم سائیکل پر آتے ہیں جبکہ عمران نے خیبر پی حکومت کا ہیلی کاپٹر رکشے سے زیادہ استعمال کیا۔ خیبر پی کے میں صحت اور تعلیم کا برا حال ہے۔ عمران نے منشور پر کتنا عمل کیا‘ عوام جان گئے ہیں۔ شریف خاندان جعلی مقدمات کا سامنا کر رہا ہے‘ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
امیر مقام