”ون بیلٹ ون روڈ“ منصوبہ مشکلات کا شکار: امریکی تھنک ٹینک، دعویٰ غلط ہے: چین

Nov 13, 2017

سنگاپور (اے ایف پی) چین سلک روڈ منصوبے کو انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں آگے بڑھا رہا ہے لیکن ”ون بیلٹ ون روڈ“ منصوبے کو بیشمار مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ پاکستان میں اقتصادی راہداری کو عسکریت پسندی سے خدشات ہیں۔ منصوبے کا 2013ءمیں آغاز ہوا۔ چین سڑکوں، ریل لنکس اور انڈسٹریل پارکس تعمیر کر کے یورپ کو راستوں سے ملانا چاہتا ہے۔ طاقتور چین صدر شی جن پنگ نے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر زور دیا۔ اس پر ایک کھرب ڈالر سے زائد خرچ ہونگے۔ یہ منصوبہ جات ان علاقوں میں ہیں جہاں عسکریت پسندی، آمریت اور شورس کا شکار جمہوری حکومتیں ہیں اور کرپٹ سیاستدانوں کی طرف سے بھی مزاحمت ہے۔ واشنگٹن تھنک ٹینک کے مطابق زمینی حقائق کو دیکھنا ہو گا۔ چین وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چوئنگ کا کہنا ہے منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے۔
چین/ امریکی تھنک ٹینک

a

مزیدخبریں