غرب اُردن:اسرائیلی فوج کی گھرگھر تلاشی،2بھائیوں سمیت8 فلسطینی گرفتار

رملہ(اے این این )فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں گزشتہ شب اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے قدس پریس کو بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قائم پناہ گزین کیمپ سے اسرائیلی فوج نے دو سگے بھائیوں سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔غرب اردن کے جنوبی شہر بیت الحم میں ایک کارروائی کے دوران قابض فوج نے نحالین کے مقام سے چار فلسطینی گرفتار کرلیے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی شہری کو بیت لحم میں قائم ایک یہودی کالونی میں داخلے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے دو سال کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی نوجوان احمد نصار کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی قصبے مادما سے ہے۔رہائی سے قبل نصار اسرائیل کی بدنام زمانہ جزیرہ نما النقب کی جیل میں پابند سلاسل تھے۔ ان کے ایک بھائی محمود گزشتہ پانچ سال سے قید ہیں۔ انہیں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے تاہم قابض صہیونی فوج ان کی سزا8 سال کرنا چاہتی ہے۔

غرب اردن

ای پیپر دی نیشن