بی ایس ایف کی دو روز میں دوسری بار سمندری حدود کی خلاف ورزی، مزید 5 پاکستانی مچھیرے اغوا کر لئے

کراچی (اے این این) بھارتی سکیورٹی فورس نے 3 روز میں دوسری بار پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 ماہی گیروں کو اغوا کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مزید 5 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کرلیا۔ فشر فوک فورم کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں جاتی کے مقام پر بی ایس ایف نے خلاف وزری کرتے ہوئے 5 چھوٹی کشتیوں سمیت مزید 5 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کیا، مغوی ماہی گیروں کا تعلق ویلج زیرو پوائنٹ سے ہے جن کے نام فیض، بلو ملاح، یاسین، علی اصغر اور موسی ملاح ہیں۔
ماہی گیر اغوا

a

ای پیپر دی نیشن