مخبری کا شبہ ، ماں بیٹے پر تشدد،دیوار کی تعمیر کے تنازعہ پر چوکیدار کوساتھیوں سمیت زخمی کر دیا

شاہ جمال(نامہ نگار)میمل مائی سکنہ کنیرے والا نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ مو ضع یارا جو ئیہ سے موٹر سائیکل پر واپس آ رہے تھے کہ بستی لنڈا کے مقام پر سوٹو سے مسلح بشیر احمد،عاشق حسین،فیاض،بلال نے پیچھے سے موٹر سائیکل ٹکرا کر انہیں نیچے گرا کر سوٹوں سے تشدد کر کے زخمی کر دیاوجہ عناد یہ بتائی کہ تھانہ سٹی مظفر گڑھ کو مطلوب ملزم عاشق کو شک انہوں نے اس کی مخبری کر کے اسے گرفتار کرایا تھا، دوسرے واقعہ میں بستی انگاری والا کے رہائش غریب چوکیدار محمد ابراہیم نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کی دیوار تعمیر کر رہے تھے جس پر صفدر حسین،طارق،ارشد،خالد کو اعتراض تھا نے کلہاڑیوں ،سوٹوں اور سریوں کے وار کر کے اسے ،خضر اور غلام شبیر کو زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن