ملتان (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یک جہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا جن جماعتوں نے اعلان کیا ہے۔ اس میں سے چار جماعتیں تو مسلم لیگ ن کی حلیف ہیں بلکہ ان میں سے بعض جماعتیں تو 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہیں اور اب انفرادی طورپر مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے والی یہ جماعتیں مسلم لیگ کے اشارہ پر متحدہ مجلس عمل کے نام سے مسلم لیگ کو ملکر سپورٹ کرنے کے لئے کھیل کر میدان میں آرہی ہیں لیکن یہ مذہبی جماعتیں یاد رکھیں کہ مسلم لیگ ن اسلامی احکامات اور ختم نبوت کے خلاف اقدامات کے باعث اﷲ اور اس کے رسول کی پکڑ میں آ چکی ہے اس جماعت سے اس کے گزشتہ اعمال کی توبہ اور ان اقدامات کی اصلاح کے بغیر جو جماعت بھی اس کے ساتھ تعاون کرے گی وہ بھی اﷲ کی پکڑ سے نہیں بچ سکے گی اور دنیا و آخرت دونوں میں رسوا ہوگی مسلم لیگ ن کی کشتی ڈوب رہی ہے اس میں متحدہ مجلس عمل کو سوار کیا جا رہا ہے وہ بھی ڈوبے گی۔