بیجنگ(این این آئی)چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 13 گھنٹوں کے دوران 18 ارب ڈالر (پاکستانی 18 کھرب سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں کے اندر 18 کھرب ڈالر کمائے تھے، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگل میل 13 گھنٹوں میں عبور کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سب سے بڑے سالانہ آن لائن شاپنگ تہوارسنگلز ڈے کا آغاز ہوتے ہی پہلے روز تین منٹ میں 1.51 بلین ڈالر مالیت کی اشیاء فروخت ہوئیں۔ علی بابا نے پہلے گھنٹے میں 8.6بلین ڈالر مالیت کی اشیاء آن لائن فروخت کرکے نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔